سنگاپور،7نومبر(ایجنسی) چین اور تائیوان کے صدور گزشتہ چھ دہائیوں میں پہلی مرتبہ آپس میں ملے۔ ہفتے کے روز دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات سنگاپور میں ہوئی، جہاں شنگریلا ہوٹل میں ملاقات سے قبل
دونوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے مصافحہ کیا۔ ملاقات سے قبل طرفین نے واضح کیا تھا کہ دونوں صدور کی اس بات چیت میں نہ تو کوئی معاہدہ طے پائے گا اور نہ ہی کوئی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، تاہم ان تمام باتوں کے باوجود مبصرین اس ملاقات کو تاریخی قرار دے رہے ہیں۔